پاکستان ٹیم کے سیلکٹر اسد شفیق کو آسٹریلیا بھجوانے کا فیصلہ

اسد شفیق وکٹ اور کنڈیشنز دیکھ کر پلیئنگ الیون تشکیل دینے میں معاونت کریں گے


یوسف انجم October 28, 2024

لاہور:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سلیکٹر اسد شفیق کو بھی آسٹریلیا بجھوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی منظوری کے بعد بیرون ملک ٹور پر ایک سلیکٹر ٹیم کے ساتھ موجود ہوا کرے گا۔

پہلے مرحلے میں اسد شفیق کو آسٹریلیا کے بحھوانے کے انتطامات کیے جا رہے ہیں۔ وہ وہاں پر وکٹ اور کنڈیشنز دیکھ کر پلیئنگ الیون تشکیل دینے میں معاونت کریں گے۔

مزید پڑھیں؛ دورہ آسٹریلیا کیلیے جیسن گلیسپی پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

اسد شفیق آسٹریلوی کنڈیشنز پر ساتھی سلیکٹرز کو بھی اعتماد میں لیا کریں گے۔ قومی سلیکٹر کپتان اور ہیڈکوچ کی بھی رائے لے کر سلیکشن کمیٹی سے شیئر کریں گے جس کے بعد سلیکشن کمیٹی حتمی 11 رکنی ٹیم میدان میں اتارے گی۔

دورے کے اختتام پر اسد شفیق اپنی رپورٹ تیار کرکے ساتھی سلیکٹرز کو اعتماد میں لیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو 4 سے 18 نومبر تک تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |