دینی مدارس کی رجسٹریشن سادہ ،اکاؤنٹ بھی کھلوا سکیں گے

پہلے سے قائم ہونے والے مدارس کو بھی بڑا قانونی کور مل گیا


آن لائن October 28, 2024
تحویل میں لئے جانے والے مدارس میں سب سے زیادہ اخراجات پانچ اضلاع شیخوپورہ، لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد اورپاکپتن میں موجود دینی مدارس پرہوتے ہیں: فوٹو: فائل

اسلام آباد:

26 ویں ترمیم کی منظوری میں تعاون کا بڑا انعام مل گیا، حکومت نے مولانا فضل الرحمن کا بڑا مطالبہ تسلیم کرلیا ، دینی مدارس کی رجسٹریشن کو سادہ بنا دیا گیا.

پارلیمنٹ سے سوسائٹیز ایکٹ ترمیمی بل منظور کروا لیا گیا ، دینی طبقے کی سب سے بڑی مشکل حل ہوگئی ، ہزاروں دینی مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ علماء کی منشا کے مطابق ہوگا اب ملک بھر کے دینی مدارس نہ صرف رجسٹرڈ ہونگے بلکہ اکاؤنٹ کھلوانے کی سہولیات بھی میسر ہونگی،

پہلے سے قائم ہونے والے مدارس کو بھی بڑا قانونی کور مل گیا، رجسٹریشن کیلیے چھ ماہ سے ایک سال کی مہلت بھی دستیاب ہوگی.

سوسائیٹیز ایکٹ 1960ء میں ترمیم کا سینیٹ کے منظور ہونے والا بل من و عن قومی اسمبلی سے منظور کرالیا گیا، اب حکومت الگ سے مدارس رجسڑیشن ایکٹ نہیں لائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔