پاک بھارت مکسڈ مارشل آرٹس ٹاکرا ملتوی کردیا گیا

ایونٹ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا، صدر پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس


یوسف انجم October 27, 2024

لاہور:

پاک بھارت مکسڈ مارشل آرٹس ٹاکرا ملتوی کردیا گیا، ایونٹ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس کے صدر بابر راجہ کے مطابق بھارتی فائٹرز کے پاس صرف لاہور کے ویزے ہیں۔ ٹاکرے کے لئے ویونیو شیخوپورہ کی حدود میں ہے۔

بھارتی فائٹرز کے پاس شیخوپورہ کے ویزے نہیں ہیں۔ کمشنر لاہور سے بھارتی فائٹرز کو شیخوپورہ لے جانے کے لئے خصوصی اجازت لینے کےلئے کوشاں ہیں۔

بھارتی فائٹرز کو شیخوپورہ لے جانے کی اجازت ملنے پر ایونٹ سوموار کو ہوگا، اجازت نہ ملنے پر مقابلے لاہور منتقل ہونے پر منگل کو ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |