کراچی میں مزید 3 روز گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی

درجہ حرارت پیر کو 40 جبکہ منگل کو 39 ڈگری کو چھوسکتا ہے


ویب ڈیسک October 27, 2024

کراچی میں حالیہ گرمی کی لہر میں کمی کی امیدیں دم توڑ گئیں اور محکمہ موسمیات نے مزید 3 روز گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی۔

آج کراچی میں گرم دن متوقع ہے اور پارہ 40 ڈگری کو عبور کرسکتا ہے  جبکہ پیر کو درجہ حرارت 40 اور منگل کو 39 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔

دن کے پہلے نصف کے دوران بلوچستان کی گرم وخشک ہوائیں کراچی پر اثرانداز رہ سکتی ہیں ۔ بند سمندری ہوائیں شام کو مختصر وقت کے لیے بحال ہونے کی توقع ہے۔ صبح کے وقت نمی کے تناسب میں اضافہ جبکہ دوپہر میں تناسب معتدل رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی موجودہ لہر کے دوران ہیٹ ویو کا امکان نہیں۔ کیونکہ ہیٹ ویو کی صورتحال سمندری ہواؤں کی  مسلسل 3 روز تک بندش سے پیدا ہوتی ہے۔ دیگر عوامل میں درجہ حرارت 3 روزتک 40 ڈگری رہنے اور نمی کا تناسب دن کے وقت 60 فیصد تک تجاوز کرنے جیسی وجوہات شامل ہیں۔

ادھر دیہی سندھ کے سجاول،ٹھٹھہ، عمرکوٹ،میرپورخاص،تھرپارکر میں درجہ حرارت 42 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں