پاکستان نے امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی تجویز شیئر کردی، وزارت خارجہ

سلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا گیا ہے کہ ممکن ہے اس سے متعلق جلد جواب آ جائے


ویب ڈیسک October 25, 2024

اسلام آباد:

 

پاکستان نے امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی تجویز شیئر کر دی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا گیا ہے کہ ممکن ہے اس سے متعلق جلد جواب آ جائے۔ وفاقی حکومت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کے لیے سابق اور موجودہ پارلیمنٹیرینز ،سینیٹرز اور ریٹائرڈ یاحاضر سروس آرمی آفیشلز سمیت ڈاکٹرز پر مشتمل وفد امریکہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے وفد بھیجنے کے فیصلے کی منظوری دے دی ۔ 
 
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحتیابی اور وطن واپسی سے متعلق فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی۔ وزارت خارجہ کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ وزارت خارجہ نے امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی تجویز شیئر کر دی ہے۔

 

 عدلت نے استفسار کیا کہ پریزنر ٹرانسفر ایگریمنٹ کی تجویز پر کب تک جواب آجائے گا؟ نمائندہ وزارت خارجہ نے کہا کہ ممکن ہے کہ اس سےمتعلق جلد جواب آ جائے۔
 
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت کی جانچ کے لیے پاکستان سے ڈاکٹرز پر مشتمل وفد بھجوانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔  وفد میں سابق اور موجودہ پارلیمنٹیرینز ،سینیٹرز اور ریٹائرڈ یاحاضر سروس آرمی آفیشلز سمیت ڈاکٹرز شامل ہوں گے جبکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن پٹیشنر فوزیہ صدیقی بھی وفد کے ہمراہ امریکا جائیں گی۔
 
وکیل نے کہا کہ وزیراعظم نے وفد امریکہ بھیجنے کی منظوری دے دی ہے، عدالتی معاون زینب جنجوعہ نے کہا کہ  ڈاکٹر فوزیہ کی استدعا اور میرا بھی یہی خیال ہے کہ عافیہ صدیقی کا میڈیکل چیک اپ کروایا جائے ، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور فیملی کی درخواست ہے کہ عافیہ صدیقی کے لیے ڈاکٹرز پاکستان سے بھیجے جائیں۔  عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ 
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |