حیران ہوں پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹی کو نام کیوں دیے، حافظ نعیم

سنیارٹی کا اصول لاگو رہنا چاہیے تھا، حکومت نے مک مکا کر کے ترمیم منظور کرائی



لاہور:

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی ہوں یا جسٹس منصور علی شاہ، آئینی ترمیم کے ذریعے ججز تعیناتی فرد کا نہیں طریقہ کار کا مسئلہ ہے۔

سنیارٹی کا اصول لاگو رہنا چاہیے تھا، حکومت نے مک مکا کر کے ترمیم منظور کرائی، حیران ہوں پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو نام کیوں دیے۔

اگر وہ نام نہ دیتے تو کمیٹی کی حیثیت پر سوال اٹھ جانا تھا۔ نام دے کر شرکت نہ کرنے سے پورا معاملہ مشکوک ہو گیا۔ پی ڈی ایم نے پورے عدالتی عمل کو سبوتاژ کر دیا۔جماعت اسلامی آئینی ترمیم کیخلاف عدالت جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔