آئی ایم ایف کی شرط، مقامی و درآمدی ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم

ٹریکٹرز  پر معیاری شرح کے مطابق18فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے



اسلام آباد:

ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی شرط پر عمل کرتے ہوئے ٹریکٹروں پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرتے ہوئے اس میں4 فیصد اضافہ کر دیا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی ساختہ اور درآمدی ٹریکٹروں پر سیلز ٹیکس10فیصد سے بڑھا کر 14فیصد کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ٹریکٹروں کی خریدوفروخت پر تاحال 4 فیصد سیلز ٹیکس چھوٹ باقی ہے، ٹریکٹرز  پر معیاری شرح کے مطابق18فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق 4 فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے ٹریکٹرز مزید 80 ہزار روپے مہنگے ہوجائینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔