فیفا رینکنگ: کم وسائل والے افغانستان اور نیپال پاکستان سے بہت آگے

فٹبال کی عالمی درجہ بندی میں ارجنٹائن کی بادشاہت برقرار


یوسف انجم October 24, 2024

لاہور:

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے نئی ورلڈ رینکنگ جاری کردی۔

پاکستان سے کم وسائل رکھنے والے افغانستان، نیپال اور مالدیپ نے پاکستان کو کئی درجے پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستان ایک درجے تنزلی کے بعد 198 ویں نمبر پر پہنچ گیا، روایتی حریف بھارت کا 125 واں نمبر ہے۔

افغانستان کی پوزیشن 151، مالدیپ کی ایک 163 اور نیپال کی 176 ہے۔

فیفا رینکنگ میں ارجنٹائن کی بادشاہت برقرار ہے، فرانس دوسرے، اسپین تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

برازیل کی ٹیم کی پانچویں پوزیشن ہے، سان مرینو کی سب سے آخری پوزیشن دو سو دس ہے۔

خواتین کی عالمی درجہ بندی میں امریکا ٹاپ پر ہے، انگلینڈ کا دوسرا اور اسپین کا تیسرا نمبر ہے، ویمنز کی درجہ بندی میں پاکستان کا نمبر ایک سو اٹھاون ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔