وکیل کی جانب سے آخری روز نیک خواہشات پر چیف جسٹس فائز کا جواب

زندگی رہی تو کل آپ سے ملاقات ہوگی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ


ویب ڈیسک October 24, 2024
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد: وکیل کی جانب سے آخری روز نیک خواہشات پر چیف جسٹس فائز نے مختصر جواب دیا کہ زندگی رہی تو کل آپ سے ملاقات ہوگی۔

سپریم کورٹ میں وکیل کی جانب سے نیک خواہشات کے اظہار پر چیف جسٹس قاضی فائز نے جواب دیا کہ زندگی رہی تو کل آپ سے ملاقات ہوگی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا مقدمات کی سماعت کا آج آخری روز تھا۔ عدالتی عملے کے مطابق چیف جسٹس کے کل بینچ میں بیٹھنے کی کوئی کازلسٹ جاری نہیں۔ 

 

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل تین رکنی بینچ نے آج 10 مقدمات کی سماعت کی جن میں سے 4 مقدمات کے فیصلے کیے اور 6 کو ملتوی کیا۔
 
وکیل فاروق ملک نے چیف جسٹس سے کہا کہ سر آج آپ کا اخری دن ہے، آپ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار ہے۔
 
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جواب دیا کہ زندگی رہی تو کل آپ سے ملاقات ہوگی۔

سپریم کورٹ کے جمعے کےلیے جاری کردہ ججز روسٹر کے مطابق سپریم کورٹ میں سات بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے جب کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک کریں گے۔ صبح ساڑھے 10 بجے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیلئے فل کورٹ ریفرنس ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں