وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی مزید فعال

سائبر کرائمز میں ملوث افراد کو 5 تا 15سال تک سزا اور بھاری جرمانہ عائد ہوسکے گا


ویب ڈیسک October 23, 2024
ملزم کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا . فوٹو : فائل

اسلام آباد:

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ، ہراسانی اور افواہیں پھیلانےوالوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی مزید فعال کردی گئی ہے۔

نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے سائبر کرائم کے خلاف سخت کارروائی اور ڈیجیٹل رائٹس کے تحفظ کا آغاز کردیاگیا، ریاستی اداروں اور سرکاری شخصیات کے خلاف پروپیگنڈہ پر بھی سخت کارروائی ہوگی۔

قانون کے مطابق سائبر کرائمز میں ملوث افراد کو 5 تا 15سال تک سزا اور بھاری جرمانہ عائد ہوسکے گا، نیشنل این سی سی آئی اے پورے اختیارات کے ساتھ فعال ہوگئی ہے۔

این سی سی آئی اے سائبر کرائمز کے  خلاف کاروائی کے لیے عالمی اداروں سے رابطے کی مجاز بھی ہے۔

یاد رہے کہ نگراں حکومت نے دسمبر 2023 میں این سی سی آئی اے قائم کرنے کی منظوری دی تھی اور ایف آئی اے کے متعلقہ افسران ایک سال تک اتھارٹی میں خدمات سرانجام دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں