راولپنڈی؛ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

گوجر خان پولیس نے مقدمہ درج کر کے 24گھنٹے میں ملزم خلیل کو گرفتار کر لیا


ویب ڈیسک October 23, 2024

RAWALPINDI:

گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

واقعے کی اطلاع پر گوجر خان پولیس نے مقدمہ درج کر کے 24گھنٹے میں ملزم خلیل کو گرفتار کر لیا، متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق میرے بیٹے کو ملزم خلیل نے اپنے ڈیرے پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیاتی، تشدد اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں