سی ورلڈ میں وہیل مچھلی نے اپنا فضلا ناظرین پر اچھال دیا

سی ورلڈ سان انتونیو نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے


ویب ڈیسک October 23, 2024

سی ورلڈ سان انتونیو میں منعقد ایک اورکا شو میں شرکت کرنے والے ناظرین پر کِلر وہیل مھچلی نے اپنا فضلا پھینک دیا۔

الیکس برموڈیز نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اورکا اپنے شیشے کی دیواروں والے تالاب میں تیراکی کرتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہے جس کے پیچھے وہیل کا رفع حاجت بھی دِکھ رہا ہے۔

اس کے بعد وہیل فضلے سے بھرے پانی کو ہجوم اور سی ورلڈ کے ملازمین پر پھینک دیتی ہے جس سے لوگ انتہائی بدمزاح ہوجاتے ہیں۔

سی ورلڈ سان انتونیو نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ سی ورلڈ نے 2016 میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے اورکا بریڈنگ پروگرام کو ختم کر دے گا اور موجودہ نسل کے ختم ہونے کے بعد اپنے پارکوں سے جانوروں کو مرحلہ وار  قدرتی ماحول میں بھیج دے گا۔ پانچ اورکا وہیل فی الحال سی ورلڈ میں مقیم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں