عمران خان پر حملے کے مرکزی ملزم نوید کی درخواست ضمانت مسترد

ملزم مقدمے میں نامزد اور موقع سے گرفتار ہوا، پراسیکیوٹر


ویب ڈیسک October 23, 2024

LAHORE
:

عمران خان پر حملے کے مرکزی ملزم نوید کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی پر حملہ کیس کے مرکزی ملزم نوید کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نوید کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ ملزم مقدمے میں نامزد اور موقع سے گرفتار ہوا، اس کی شناخت فوٹیجز میں بھی ہوئی جبکہ گواہان بھی موجود ہیں، ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں عدالت درخواست ضمانت مسترد کرے۔

ملزم نوید کےوکیل میاں داؤد نے دلائل دیے کہ ملزم نوید موقع پر موجود نہیں تھا، پولیس نے نام بلاجواز مقدمے میں شامل کیا، عینی شاہدین نے نامعلوم ملزم کے بارے میں بتایا جبکہ ٹھوس شواہد بھی موجود نہیں، عدالت ناکافی ثبوتوں کی بناء ہر ملزم کی ضمانت منظور کرے۔

ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی پر حملہ کیس کے مرکزی ملزم نوید کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں