یورپی نوجوانوں کی حفاظت، ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارمز سے متعلق نئے اصول تجویز

حتمی نفاذ یورپی کمیشن کے ساتھ مشاورت کے بعد باضابطہ طور پر اپنایا جائے گا


ویب ڈیسک October 23, 2024

ڈبلن: یورپ میں مختلف ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارمز کے نقصان دہ مواد سے صارفین کو بچانےے کے لیے آئرلینڈ نے پابند قوانین شائع کیے ہیں جو کمپنیوں کا احتساب کرنے اور ان کی خود ساختہ ریگولیشن کو ختم کرنے کی ضمانت دیتا ہے۔

آئرلینڈ کے آن لائن سیفٹی کمشنر نیام ہوڈنیٹ نے کہا کہ آن لائن سیفٹی کوڈ اگلے مہینے سے لاگو ہوگا جو سوشل میڈیا سیلف ریگولیشن کے دور کا خاتمہ کرے گا۔

حتمی نفاذ یورپی کمیشن کے ساتھ مشاورت کے بعد باضابطہ طور پر اپنایا جائے گا اور آئرلینڈ میں پلیٹ فارمز کے EU ہیڈ کوارٹرز پر لاگو ہوگا۔

قوانین پلیٹ فارمز سے تقاضا کرے گا کہ وہ لوگوں خاص طور پر بچوں کو نقصان دہ ویڈیو اور اس سے منسلک مواد سے محفوظ رکھیں۔ یہ بچوں کے جنسی استحصال، تشدد اور ان میں نسل پرستی کو ہوا دینے والے مواد کو اپ لوڈ کرنے یا شیئر کرنے پر پابندی عائد کرے گا۔

پلیٹ فارمز کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ سائبر کرائم کو ختم کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو قواعد توڑنے والے مواد کی اطلاع دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں