آئی سی سی رینکنگ؛ آغا سلمان کی ترقی! بابر، رضوان، سعود کی تنزلی

جو روٹ کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار 


ویب ڈیسک October 23, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
 


آئی سی سی کی جانب سے تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ فارمیٹ میں انگلش بیٹر جو روٹ نے پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی، وہ 917 پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پر موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے، ہیری بروک ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے، یشسوی جیسوال چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ قومی ٹیم میں تبدیلی کا امکان

مسلسل ناقص فارم اور دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہونیوالے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم 4 درجہ تنزلی کے بعد 19ویں، محمد رضوان 2 درجہ تنزلی کے بعد 21ویں جبکہ سعود شکیل 7 درجہ تنزلی کیساتھ 27ویں نمبر پر چلے گئے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف مسلسل تین اننگز میں نصف سینچری بنانے والے آغا سلمان کیرئیر کی ٹاپ رینکنگ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے وہ 8 درجہ ترقی پاکر 14ویں نمبر پر آگئے۔

ٹیسٹ فارمیٹ کے ٹاپ بیٹرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا

دوسری جانب بالرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلی اور انکے ہم وطن روی ایشون دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بالر شامل نہیں البتہ شاہین 14ویں نمبر پر موجود ہیں۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |