کیوی بیٹر نے تیز ترین ڈبل سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

انہوں نے اپنی اننگز میں 7 چھکے اور 27 چوکے لگائے 


ویب ڈیسک October 23, 2024

نیوزی لینڈ کے نوجوان بیٹر چیڈ بوس نے تیز ترین ڈبل سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا۔


نیوزی لینڈ ڈومیسٹک کرکٹ کی ون ڈے ٹرافی میں کنٹر بری کی نمائندگی کرتے ہوئے چیڈ بوس نے تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا، انہوں نے محض 103 گیندوں پر یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

چیڈ بوس نے ٹریوس ہیڈ اور نرائن جگادیسن کا 114 گیندوں پر ڈبل سنچری کا ریکارڈ توڑا۔

ڈومیسٹک میچ کنٹر بری اور اوٹاگو وولٹس کے درمیان ہیگلے اوول میں کھیلا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ریکارڈ پہ ریکارڈ بھارتی بلے بازوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں انوکھی تاریخ رقم کردی

کنٹر بری نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 343 رنز بنائے جس میں چیڈ بوس نے 205 رنز کی اننگز میں 7 چھکے اور 27 چوکے لگائے جب کہ اس کے مقابلے میں اوٹاگو کی ٹیم 103رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

واضح رہے کہ چیڈ بوس 6 ون ڈے اور 11 ٹی20 میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں اور لسٹ اے میں 99 میچز کھیل چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں