راولپنڈی ٹیسٹ؛ قومی ٹیم میں تبدیلی کا امکان

سلیکٹرز کا فاسٹ بولر محمد علی کو شامل کرنے پر غور 


ویب ڈیسک October 23, 2024

انگلیںڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کیے جانے کا امکان ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع ہے۔

سلیکٹرز لیگ اسپنر زاہد محمود کی جگہ فاسٹ بولر محمد علی کو شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں کیونکہ راولپنڈی میں انہیں ریورس سوئنگ مل سکتی ہے جس کا فائدہ پاکستان کو پہنچ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

محمد علی 2 روز سے کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں نیٹ پر بھرپور انداز میں بالنگ کروارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا

اس سے قبل انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں اپنی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کرتے ہوئے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کیا تھا، انہوں نے فاسٹ بولرز کو آرام دیکر اسپنرز کو اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔

پاکستان نے ملتان میں دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے، اس ٹیسٹ میچ میں اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان نے تمام 20 وکٹیں لے کر 2021 کے بعد پہلی جیت میں اہم کردار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |