سعودی عرب میں پہلی بار زیر سمندر شادی کی تقریب

اپنی نوعیت کی پہلی تقریب میں ساتھی غوطہ خوروں کے ایک چھوٹے گروپ نے شرکت کی اور اس کا اہتمام سعودی غوطہ خور گروپ نے کیا


ویب ڈیسک October 22, 2024

بہت سے لوگوں کے لیے شادی کے ایک مثالی، دلکش تقریب ہوتی ہے جس میں خوبصورت لباس اور رومانس شامل ہوتا ہے۔

تاہم ماڈرن جوڑے اپنے اس خاص دن کو منانے کے لیے تیزی سے منفرد مقامات کو ترجیح دے رہے ہیں اور اس میں تازہ ترین رجحان پانی کے اندر شادی کا ہے۔

ایسی ہی ایک تقریب حسن ابو الاولا اور یاسمین دفتردار نے جدہ کے پاس بحیرہ احمر میں مرجان کی چٹانوں اور زیر سمندر سمندری جانداروں کے درمیان منعقد کی۔

اپنی نوعیت کی پہلی تقریب میں ساتھی غوطہ خوروں کے ایک چھوٹے گروپ نے شرکت کی اور اس کا اہتمام سعودی غوطہ خور گروپ نے کیا جس کی قیادت کیپٹن فیصل فلیمبن کر رہے تھے۔

سعودی جوڑا شوقین غوطہ خور ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے اپنی زندگی شروع کرنے کے لیے ایک ناقابل یقین مقام کا انتخاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |