انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن ریٹ گرگئے

ڈالر کے انٹربینک ریٹ 10پیسے کے اضافے سے 277 روپے 84پیسے کی سطح پر بند ہوئے


Ehtisham Mufti October 16, 2024
فوٹو: فائل

برآمد کنندگان کی مستقبل کی ترسیلات زر بھنانے کا عمل رکنے، امپورٹرز کی بڑھتی ہوئی طلب اور خام تیل کی مد میں ادائیگیوں کے دباؤ جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پاکستان کی رکن ممالک کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلنے کی توقعات اور چین کے درمیان کرنسی کے باہمی تبادلے ( کرنسی سویپ ) کے معاہدے کے تحت باہمی تجارت یوآن میں کرنے جیسی مثبت اطلاعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا ۔

اختتامی لمحات میں طلب بڑھنے کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 10پیسے کے اضافے سے 277 روپے 84پیسے کی سطح پر بند ہوئے اور اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 03پیسے کی محدود کمی سے 279روپے 28پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔