سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 1600 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا، چاندی کی قیمت مستحکم


Staff Reporter October 12, 2024
(فوٹو: فائل)

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں آج پھر بڑھ گئیں۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 16ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2656ڈالر کی سطح پر آ گئی۔


دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی ہفتے کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کے اضافے سے 275500 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1372روپے کے اضافے سے 236197روپے کی سطح پر آگئی۔


ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050روپے مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |