کراچی نارتھ ناظم آباد میں کار پر فائرنگ سے دکاندار جاں بحق

موٹر سائیکل سوار افراد نے کار روکنے کا اشارہ کیا اس دوران گاڑی پیچھے لیجانے کی کوشش پر ملزمان نے گولی چلا دی


Staff Reporter October 12, 2024
فوٹو- فائل

نارتھ ناظم آباد اصغر علی شاہ اسٹیڈیم حسرت موہانی لائبریری کے قریب کار پر فائرنگ کے واقعہ میں آٹو پارٹس کی دکان کا مالک جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد عدیل احمد نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 55 سالہ آصف کے نام سے کی گئی جو کہ ایم اے جناح روڈ اورنگزیب مارکیٹ میں موٹر سائیکلوں کے اسپئر پارٹس کی دکان کا مالک تھا اور دکان سے اپنے گھر نارتھ ناظم آباد بلاک اے جا رہا تھا جبکہ کار میں مقتول کا بھائی اور ایک ملازم بھی ساتھ تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آصف کار خود چلا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار افراد نے کار روکنے کا اشارہ کیا اس دوران انھوں نے گاڑی پیچھے لیجانے کی کوشش کی تو ملزمان نے اس پر گولی چلا دی جو دائیں جانب بغل سے سینے میں اتر گئی جس کے باعث آصف شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کے لیے قریب ہی قائم نجی اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کر دی۔

بعدازاں مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ موٹر سائیکل سوار ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ، ایس ایچ او ںے مزید بتایا کہ لوٹ مار کی کوئی واردات نہیں ہوئی تاہم پولیس واقعہ کے تمام پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |