کراچی این آئی سی ایچ میں نومولود کے انتقال پر لواحقین کا طبی عملے پر تشدد

واقعے کیخلاف طبی عملے کا اسپتال کے باہر احتجاج، تحفظ نہ ملنے پر او پی ڈی بند کرنے کی دھمکی


Staff Reporter October 10, 2024
(فوٹو: فائل)

قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) میں نومولود کے انتقال پر لواحقین نے طبی عملے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اطلاعات کے مطابق بچے کی حالت تشویشناک تھی اور اسے رات گئے نجی اسپتال سے منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے بچے کو انکیوبیٹر پر رکھا تاہم بچے کی بلیڈنگ کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکا۔

بچے کے انتقال پر مشتعل لواحقین نے ایمرجنسی نیونیٹل ایریا میں زبردستی داخل ہو کر ڈاکٹرز، نرسز اور سیکیورٹی عملے پر حملہ کیا۔ ویڈیوز میں مشتعل افراد کو ڈاکٹروں پر تشدد اور کھڑکیاں اور دروازے توڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اسپتال کے عملے نے خود کو محفوظ کرنے کی کوشش کی۔

ڈاکٹرز اور نرسز کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات معمول بن چکے ہیں اور اسپتال انتظامیہ انہیں تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ تشدد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے این آئی سی ایچ کے عملے نے اسپتال کے باہر مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ انہیں مناسب سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ کل سے او پی ڈی کا بائیکاٹ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |