کراچی میں جاری گرمی کی لہر کے حوالے سے نیا الرٹ جاری

منگل کو شہر کا درجہ حرارت مزید 1.5 ڈگری اضافے کے بعد 39 سینٹی گریڈ ریکارڈ


Staff Reporter October 08, 2024
فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے شہر میں جاری گرمی کی لہر کے حوالے سے نیا الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی موجود لہر پانچ روز تک برقراررہ سکتی ہے۔ منگل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روزکے مقابلے میں مزید 1.5 ڈگری اضافے سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

سمندری ہوائیں متاثر ہونے اوربلوچستان کی گرم و خشک ہوائیں چلنے کے سبب دن کے وقت لو کے تھپیڑے چلے جس سے ہیٹ انڈیکس 44 ڈگری رہا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت نچلی فضا میں ہوا کا دباؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے بڑھ رہی ہے، بدھ اور جمعرات کو بھی پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے، اس دوران بیشتر وقت بلوچستان کی گرم وخشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازکے مطابق ہوامیں نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہونے کا امکان نہیں ہے، نچلی فضا میں ہوا کا زیادہ دباؤ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی کا مزید کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں ابھی ہوا کا کوئی دباؤ نہیں بنا، اس بارے میں پیش گوئی کرنا قبل ازوقت ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |