تامین خان شجر عباس پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ بن گئے

پاک آرمی کے ایتھلیٹ نوید دوسرے، خواتین مقابلوں میں نیوی کی سفیناز تیسرے نمبر پر رہیں


Muhammad Yousuf Anjum October 08, 2024
پاک آرمی کے ایتھلیٹ نوید دوسرے، خواتین مقابلوں میں نیوی کی سفیناز تیسرے نمبر پر رہیں (فوٹو: فائل)

قومی اتھلیٹ شجر عباس اور ویمن رنر تامین خان پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ بن گئے۔

پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن اور مقامی کالج کے زیر اہتمام پاکستان کے تیز ترین مرد اور خواتین کے مقابلوں میں 50 سے زائد اتھلیٹس نے شرکت کی۔

پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز ایک مرتبہ پھر شجر عباس کے نام رہا، انہوں نے 100 میٹر ریس کا فاصلہ 10.34 سیکنڈز کے ساتھ پاکستان کا نیا ریکارڈ بنایا، پاک آرمی کے ایتھلیٹ نوید دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ کانسی کا تمغہ جیتنے والے اتھلیٹ کے والد نے بڑی ڈیمانڈ کردی

پاکستان کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ کا مقابلے میں پاک آرمی کی تامین خان نے پاکستان کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کیا، انہوں نے 100 میٹر فاصلہ 11.80 سیکنڈز میں مکمل کیا۔

اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی اتھلیٹ فائقہ ریاض 100 میٹر فائنل میں دوسرے نمبر پر رہی، فائقہ ریاض نے سو میٹر کا مقررہ فاصلہ 12.50 سیکنڈز میں طے کیا۔

پاکستان کی تیز ترین 100 میٹر خاتون ایتھلیٹ کے فائنل میں تیسرے نمبر پر پاک نیوی کی سفیناز رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں