کراچی انٹربورڈ میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا سیکریٹری کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا

نتائج کی تیاری کے دوران عہدوں کی تبدیلی امتحان کےنتائج پر اثر انداز ہوسکتی ہے


Staff Reporter October 07, 2024
(فوٹو: فائل)

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا چیئرمین کے بعد سیکریٹری کو بھی امتحانات کے نتائج کی تیاری کے دوران عہدے سے ہٹا کر ڈیپوٹیشن پر 19 گریڈ کے ایسو سی ایٹ پروفیسر کو تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ کراچی میں ایک بار پھر ڈیپوٹیشن پر تقرریوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا، گریڈ 19 کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کا ڈیپوٹیشن پر انٹربورڈ کراچی تبادلہ کردیا گیا۔ محکمہ بورڈز و جامعات کی ہدایت پر محکمہ کالج ایجوکیشن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی میں بطور سیکریٹری تعینات کردیا ہے۔

وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سےجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ کالج ایجوکیشن کے گریڈ 19 کے ایسو سی ایٹ پروفیسر امیر حسین قادری کو اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر سیکریٹری تعینات کردیا ہے۔

امیر حسین قادری باقاعدہ عہدے دار کی تقرری تک ایک سال کی مدت کے لیے بطور سیکریٹری خدمات انجام دیں گے جبکہ انٹربورڈ کے سابق سیکریٹری محمد کاشف صدیقی کو اس عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

انٹر بورڈ میں یہ تعیناتی ایسے حساس وقت پر کی گئی ہے جب انٹرمیڈیٹ کراچی کے نتائج کا اعلان کیا جانا ہے جو کہ تاخیر کا شکار ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ سے وابستہ افراد کے مطابق گزشتہ کئی سال سے سندھ کے کسی بھی تعلیمی بورڈ میں مستقل ناظم امتحانات ، سیکرٹری بورڈ تعینات نہیں کیا گیا۔

اس دوران من پسند افراد کو ایڈہاک ازم کی بنیاد پر یا کسی اور بنیاد پر اتنے اہم عہدوں پر تعینات کیا جاتا رہا ہے جبکہ نتائج کی تیاری کے دوران عہدیداروں کی تبدیلی امتحان کےنتائج پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |