پاک انگلینڈ سیریز تیسرے ٹیسٹ کا مقام تبدیل ہونے کا امکان

اسلام آباد اور گردو نواح کی موجودہ صورتحال کے بعد راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ کے حوالے سے خطرات منڈلانے لگے


Zubair Nazeer Khan October 05, 2024
فوٹو- فائل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے مقام کی منتقلی کے سائے بڑھنے لگے۔

وفاقی دارالحکومت اور گردو نواح کی موجودہ صورتحال کے بعد اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے خطرات منڈلانے لگے۔

مزید پڑھیں: "انٹرنیشنل کرکٹ میں اَن فٹ کھلاڑیوں کے متحمل نہیں"

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ پنڈی اسٹیڈیم میں 24 سے 28 اکتوبر تک شیڈول ہے قبل ازیں سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7سے 11 اکتوبر اور دوسرا ٹیسٹ 15 سے 19 اکتوبر ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں