نادرانے 15 ہزار 901 آئی ڈی پیز کے نام مسترد کر دیے

15جولائی تک نادرا کو 39 ہزار541 خاندانوں کا ڈیٹا تصدیق کیلئے موصول ہوا جن میں سے 23 ہزار 640 کی تصدیق ہو گئی


Amir Ilyas Rana July 16, 2014
15جولائی تک نادرا کو 39 ہزار541 خاندانوں کا ڈیٹا تصدیق کیلئے موصول ہوا جن میں سے 23 ہزار 640 کی تصدیق ہو گئی. فوٹو؛ فائل

شمالی وزیرستان آپریشن کے بعد مختلف شہروں میں جانیوالے آئی ڈی پیز سے ملنے والے فیملی ڈیٹا میں سے نادرا نے 15ہزار 901 افراد کی تصدیق نہ ہونے پر نام مسترد کردیے ہیں جبکہ مزید کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاق کے زیر انتظام فاٹا ڈویلپمنٹ مینجمنٹ اتھارٹی نے نادرا کو یہ ڈیٹا تصدیق کیلیے بھجوایا تھا اور 15جولائی 2014ء تک نادرا کو 39 ہزار 541 خاندانوں کے سربراہوں کا ڈیٹا تصدیق کیلئے موصول ہوا، جن میں سے 23 ہزار 640 کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ 15ہزار 901 افراد کی تصدیق نہ ہونے پر نام مسترد کردیئے گئے ہیں۔

مسترد کردہ افراد کی نادرا ریکارڈ میں مکمل معلومات نہیں۔ تصدیق کے عمل میں مسترد کئے گئے ناموں کی ڈیٹا میں ڈپلیکیشن اور خاندان کیطرف سے تصدیق نہ ہونا شامل ہے، جبکہ بعض افراد کے فراہم کردہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز زائد المدت ہیں اور کئی افراد کے دونوں ایڈریس شمالی وزیر ستان کے نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں