راولپنڈی پولیس آنسو گیس ربڑ کی گولیوں سے لیس مظاہرین سے نمٹنے کے سخت احکامات

ہزاروں اہل کار مختلف مقامات پر تعینات، ضلع راولپنڈی کے تمام تھانوں میں صرف چند اہلکار رہ گئے


Saleh Mughal September 28, 2024
(فوٹو : فائل)

پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے ے لیے حکام نے پولیس کو مظاہرین سے نمٹنے کے لیے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔


پولیس کی ساڑھے 4 ہزار سے زائد فورس احتجاج کو روکنے کے لیے تعینات کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ہدایات دی گئی ہیں کہ ہر ایس ایچ او میگا فون اور ہتھکڑیاں ساتھ رکھے۔


پولیس فورس کو ہر بلاکنگ پوائنٹ پر آنسو گیس چلانے والی 6 گنیں، آنسو گیس کے 500 شیل ،دو 12 بور رائفلیں، 1 سو ربڑ کی گولیاں اور 6 ٹیئر گیس گرینیڈ فراہم کیے گیے ہیں ، ساتھ ہی پولیس فورس میں کسی بھی جوان کے مسلح ہونے پر پابندی ہوگی ۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ جوان صرف فسادات سے نمٹنے والے آلات سے لیس ہوں گے۔


شہر بھر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کیے جانے کے بعد ضلع راولپنڈی کے تمام 32 تھانوں میں صرف 2، 3 پولیس اہلکار رہ گئے ہیں۔ اس سلسلے میں تھانوں کے داخلی گیٹ مقفل رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |