راولپنڈی پولیس کا پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن گھروں پر چھاپے

ہفتے کو ہونے والے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھر پر چھاپے مارے، کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی


Saleh Mughal September 27, 2024
فوٹو اسکرین گریپ سی سی ٹی وی فوٹیج

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں کیلیے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے ہفتے کو احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماؤں کی گرفتاریوں کیلیے کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری نے پی ٹی آئی رہنما شہریار ریاض، انکے بھائی عاطف ریاض کی گرفتاری کے پشاور روڈ میںواقع رہاہش گاہ پر چھاپہ مارا اس کے علاوہ راجہ بشارت اور راجہ راشد کی گرفتاری کیلیے بھی چھاپہ مارا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کو چھاپوں میں ناکامی کا سامنا رہا کیونکہ کوئی بھی اُن کے ہاتھ نہیں آسکا، پارٹی ہدایت پر رہنما پہلے ہی روپوش ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |