سیکیورٹی کمپنی سے اسلحہ چرانے والا گارڈ گرفتار اسلحے سے بھرا بیگ برآمد

گرفتار ملزم شہرمختلف سیکیورٹی کمپنیوں میں بطور سیکیورٹی گارڈ ملازمت کرچکا ہے


Sajid Rauf September 26, 2024
گرفتار ملزم شہرمختلف سیکیورٹی کمپنیوں میں بطور سیکیورٹی گارڈ ملازمت کرچکا ہے

سی ٹی ڈی سندھ نے حب ریورروڈ پرواقع یوسف گوٹھ بس اسٹاپ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کوگرفتارکرکے اس کے قبضے چوری شدہ اسلحے سے بھرا بیگ برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی سندھ نے ضلع کیماڑی کے علاقے حب ریورروڈ پرواقع یوسف گوٹھ بس اسٹاپ پرانٹیلی جنس بیس کارروائی کرتے ہوئےملزم عرفان محمد ولد اکبرکو گرفتارکرکے اس کے قبضے سےغیر قانونی اسلحے سے بھرا کٹ بیگ برآمد کرلیا۔

گرفتارملزم کوغیر قانونی اسلحہ منتقل کرتے ہوئے گرفتارکیا گیا، جس کے قبضے سے برآمد کٹ بیگ سے 5 شارٹ گن ، 3 رائفل اور 2 تیس بور پستول بر آمد ہوئے۔

ملزم کی نشاندھی پرلانڈھی اور قائد آباد کے علاقے میں چھاپہ مارٹیمیں روانہ کردی گئیں ہیں،ترجمان کے مطابق گرفتارملزم نے برآمد اسلحہ ایک نجی سیکیورٹی کمپنی سے چوری کیا تھا جس کا مقدمہ گزری تھانے میں درج ہے۔

ملزم کا تعلق صوبہ کے پی کے سے ہے اور وہ شہر کی مختلف سیکیورٹی کمپنیوں میں بطور سیکیورٹی گارڈ ملازمت کرچکا ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں غیرقانونی اسلحے کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

گرفتارملزم نے برآمد اسلحہ ایک نجی سیکیورٹی کمپنی سے چوری کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں