مخصوص نشستیںالیکشن کمیشن کا ساتواں اجلاس بھی بے نتیجہ

دو ارکان کی رائے تھی کہ فیصلہ پر فوری عملدرآمد کی بجائے نظرثانی اپیل کا انتظار کیا جائے


Numainda Express September 26, 2024
(فوٹو: فائل)

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کا معاملہ، الیکشن کمیشن اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام، ساتواں اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا، آج پھر اجلاس طلب کر لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے 2 ممبران نے رائے دی کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد عملدرآمد نہ کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، دونوں ممبران نے قانونی ٹیم کی تجاویز سے عدم اتفاق کیا ۔

دو ارکان کی رائے تھی کہ فیصلہ پر فوری عملدرآمد کی بجائے نظرثانی اپیل کا انتظار کیا جائے۔ذرائع کے مطابق اتفاق رائے کیلئے اجلاس آج پھر ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں