لاہور نیم بے ہوشی کی حالت میں 12 سالہ بچی سے زیادتی ملزم گرفتار

کزن نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں نیند کی گولیاں کھلا کر بچی کیساتھ زیادتی کی


سید مشرف شاہ September 25, 2024
فوٹو : ایکسپریس نیوز

نشتر کالونی پولیس نے 15 کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے نیم بے ہوشی کی حالت میں 12 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

بچی فیضا فاطمہ فیصل آباد سے لاہور اپنی پھوپھو کے گھر آئی ہوئی تھی جہاں کزن نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں نیند کی گولیاں کھلا کر بچی کے ساتھ زیادتی کی۔

ہمسائی خاتون نے دیکھ کر شور مچایا تو ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس پر خاتون نے 15 پر کال کی اور نشتر کالونی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی۔

بچی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں علاج جاری ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزم شعیب کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا، بچیوں اور خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں