ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی کھیلنے والی ٹیم تاحال ڈیلی الاؤنس سے محروم

کھلاڑیوں نے ارباب اختیار سے درخواست کی کہ وہ مالی مسائل کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں


Express News September 25, 2024
(فوٹو: فائل)

چین میں منعقدہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم پی ایس بی کی جانب سے ادائیگی کے باوجود تاحال ڈیلی الاؤنس سے محروم ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ اور پھر ایونٹ کے الاؤنسز ادا کرنے ہیں، کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس 3 ہزار جبکہ انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس 35 ہزار روپے ملتا ہے۔

قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی 25 روز کے الاؤنسز سے محروم ہیں جبکہ فیڈریشن دلاسے دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں: برانز میڈلسٹ ہاکی ٹیم آج وطن واپس پہنچے گی

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی فیڈریشن کے عہدیداران نے پی ایس بی سے فنڈز ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ جلد ہی واجب الادا رقم دے دی جائے گی، کھلاڑیوں نے ارباب اختیار سے درخواست کی کہ وہ مالی مسائل کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، چنانچہ ان کو ذہنی کوفت اور مالی دشواریوں سے بچانے کیلئے جلد از جلد ڈیلی الاؤنس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں