آزاد خارجہ پالیسی کے بیان پر یروشلم پوسٹ نے بانی پی ٹی آئی کا ذکر کیا ذلفی بخاری

پوری مسلم دنیا میں بانی پی ٹی آئی سے زیادہ مضبوط آواز کوئی نہیں جو فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے کھڑی ہو


خبر ایجنسی September 24, 2024
(فوٹو: فائل)

پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ یروشلم پوسٹ میں بانی پی ٹی آئی کا ذکراس لیے آیا کہ انھوں نے ایک آزاد خارجہ پالیسی بنانے کا بیان دیا تھا،انھیں ایک نرم حامی کے طور پر جوڑنے کی کوشش کی گئی۔

آرٹیکل سے متعلق خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا پریشان نہ ہوں اور بھی بہت کچھ آنے والا ہے۔ ان دنوں مایوس افراد کا ایک ہی مسترد شدہ بیانیہ ہے۔

پوری مسلم دنیا میں بانی پی ٹی آئی سے زیادہ مضبوط آواز کوئی نہیں جو فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے کھڑی ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں