پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے

پاکستانی انڈسٹری کو 80 سے زائد فلمیں دینے والے الطاف حسین عرصہ دراز سے علیل تھے


Showbiz Reporter September 16, 2024
فوٹو : فائل

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے.

پاکستانی انڈسٹری کو 80 سے زائد فلمیں دینے والے الطاف حسین عرصہ دراز سے علیل تھے۔

انہوں نے چند روز قبل اپنی نئی فلم 'تیرے پیار نوں سلام' کا آغاز کیا تھا۔

الطاف حسین نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1969ء ''پنچھی تے پردیسی'' سے کیا۔مگریہ فلم کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی بارہ سال بعد 1981ء میں انھوں نے ''اتھرا پتر'' بنائی جو کامیاب ثابت ہوئی اس میں سلطان راہی ،آسیہ، بازغہ، اجمل ، ساون اورمصطفی قریشی شامل تھے۔ اسی سال ان کی اور فلم ''سالا صاحب '' باکس آفس پر سپرہٹ فلم ثابت ہوئی ۔

ملکہ ترنم نورجہاں کی سحر انگیز آواز میں انجمن پر فلمائے گئے گیتوں نے بے حد مقبولیت حاصل کی اس فلم میں سلطان راہی نے منفرد اور مثبت رول بڑی عمدگی سے ادا کیا تھا ، رومانوی ہیرو علی اعجاز تھے ۔

1983ء میں الطاف حسین کے لیے مبارک ترین ثابت ہوا ان کی تین فلمیں '' صاحب جی'' ،''قدرت'' ، ''لاوارث'' کامیابی سے ہمکنار ہوئیں ۔ ''سالا صاحب'' کی طرح ان تینوں فلموں میں انجمن ہیروئن اور علی اعجاز ہیرو تھے ۔ اسی سال ان کی ایک اور فلم ''رستم تے خان'' جس میں سلطان راہی اور یوسف خان نے مرکزی کردار نبھائے تھے کامیاب رہی ۔

1984ء لگ بھگ ان کی دس فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں سے تین فلمیں ''چوڑیاں'' ، '' نکاح'' ، اور ''مہندی'' کامیاب ہوئیں۔ 1985ء میں ان کی فلم''دھی رانی'' بھی ایک عمدہ اور کامیاب فلم ثابت ہوئی جس میں اداکارہ انجمن ، یوسف خان، علی اعجاز، ممتازاور میوزک ڈائریکٹر وجاہت عطرے ہی کی تھی ۔1988ء میں ان کی فلم ''نوری'' کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں