پنجاب وائلڈ لائف نے نایاب طوطوں اور نیل گائے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

دو ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی شکار اور اسمگلنگ کی دفعات کے تحت قانونی کارروائی کی جارہی ہے، حکام


آصف محمود September 14, 2024
فوتو: ایکسپریس ویب

پنجاب وائلڈ لائف نے فورٹ عباس میں نیل گائے اور الیگزینڈرین طوطوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایکسپریس کو موصول ہونیوالی تفصیلات کے مطابق وائلائف بہاولپور کی ٹیم اور ہارون آباد سپیشل سکواڈ نے فورٹ عباس، ہارون آباد روڈ پر ناکہ لگا کر ایک گاڑی سے نیل گائے کے دو بچھڑے اور الیگزینڈرین طوطے برآمد کرلیے۔

کارروائی کے دوران دو ملزمان کو بھی گرفتارکیا گیا ہے اور ان کے خلاف جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار اور اسمگلنگ کی دفعات کے تحت قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق ملزمان نیل گائے کے بچے اور طوطے لاہور لیکر آرہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں