ساوتھ ایشین جونیٸر ایتھلیٹکس چیمپٸین شپ پاکستان میڈل سے محروم

سری لنکا، نیپال کی ٹیموں نے بھی میڈلز جیت لیے، گرین شرٹس کے عہدیدار سیر سپاٹوں میں مصروف


Sports Reporter September 14, 2024
سری لنکا، نیپال کی ٹیموں نے بھی میڈلز جیت لیے، گرین شرٹس کے عہدیدار سیر سپاٹوں میں مصروف

ساوتھ ایشین جونیٸر ایتھلیٹکس چیمپٸین شپ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ تھم نہ سکا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر چنائی میں منعقدہ ساف جونیٸر ایتھلیٹکس چیمپٸین شپ کے ایونٹ میں شریک 12 ایتھلیٹس 90 میڈلز میں سے ایک بھی میڈل نہ جیت سکے جبکہ ٹیم کیساتھ کوالیفاٸیڈ کوچ نہ بھیجے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ساف جونیٸر ایتھلیٹکس چیمپٸین شپ میزبان بھارت نے 48 میڈلز کیساتھ جیتے، سری لنکا 35، بنگلہ دیش 3، مالدیپ 2، نیپال نے 1 میڈل جیتا جبکہ پاکستانی ایتھلیٹس ایک بھی میڈل جیتنے میں ناکام رہے۔

ذراٸع کے مطابق دورہ بھارت کیلٸے کوچز کی بجاے من پسند شخصیات کو مبینہ طور پر نوازا گیا، ٹیم کیساتھ دورہ بھارت کیلٸے اقبال اختر، مس عابدہ، سیف آفریدی، راناتنویر کو ٹیم آفیشلز بھجوایا گیا جو ایونٹ کی بجاے سیر سپاٹوں میں مصروف رہے جبکہ اسلام آباد میں تربیتی کیمپ میں اصغر گل، رفیق احمد، سیمی زیدی کوچنگ کرتی رہی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کو 2 سالوں میں 93 ملین کے فنڈز دیٸے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں