تعیناتی کمیشن کے بغیر ہونے والی تقرریاں ختم کی جائیں ٹرانسپیرنسی

سرکاری محکموں میں6 عہدوں پر تعیناتی کے حوالے سے اشتہارکوامتیازی اور غیرشفافیت پر وزیر اعظم نواز شریف نوٹس لیں، ٹی آئی


Express Report July 12, 2014
وزارت خزانہ اور دیگر وزارتیں قانون پر عملدرآمد نہیں کررہیں، ٹرانپرنسی انٹر نیشنل۔ فوٹو: فائل

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے سرکاری محکموں میں6 عہدوں پر تعیناتی کے حوالے سے اشتہار کو امتیازی اور غیرشفاف قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹرانسپیرنسی نے وزیر اعظم کے نام خط میں مزید کہا ہے کہ وزارت خزانہ اور دیگر وزارتیں قانون پر عملدرآمد نہیں کررہیں اور کئی عہدوں پر سپریم کورٹ کے حکم پر بننے والے تعیناتی کمیشن کو بائی پاس کرتے ہوئے تقرریاں کی گئی ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر بننے والا یہ کمیشن4 سال کی مدت کیلیے ہے اور سرکاری؍ نیم سرکاری و دیگر اداروں میں تقرریاں کرنے کا پابند ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ تعیناتی کمیشن کو بائی پاس کرتے ہوئے ہونے والی غیرقانونی تقرریوں کو ختم کیا جائے کیونکہ اس طرح کی تعیناتیاں توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہیں۔ وزیراعظم سے یہ بھی درخواست ہے کہ تعیناتی کمیشن کو کم از کم وقت میں سرکاری محکموں میں تعیناتیوں کا عمل مکمل کرنے کے احکامات جاری کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں