راولپنڈی میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

ملزمان کے دو ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔


Numainda Express September 12, 2024
ملزمان کے دو ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کے علاقہ نیو چاکرا میں مبینہ پولیس مقابلہ دو موٹر سائیکل سوار ملزم ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق نیو چاکرا روڈ پر رات گئے واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان نے پولیس ٹیم سے سامنا ہونے پر فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کی کراس فائرنگ کے دوران 23 اور 25 سالہ دو ملزم گردن اور چھاتی پر گولیاں لگنے سے دم توڑ گئے جبکہ ملزمان کے دو ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہناتھا کہ ہلاک ملزمان سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور کچھ دیر قبل واردات میں چھینا گیا موبائل و نقدی برآمد ہوئی۔ انہی ملزمان نے چند روز قبل کوہسار کالونی میں بھی واردات کی تھی جس کے مدعی مقدمہ نے بھی انھیں شناخت کیا ہے۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے فوری رسپانس اور دلیری سے مقابلہ کرنے پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں