وزیراعلیٰ کے پی کے نام پر نوکری کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورنے والا فراڈیہ گرفتار

ملزم نے کئی شہریوں کو سرکاری نوکری کا لالچ دے کر پیسے بٹورے، شناخت محمد جمیل کے نام سے ہوئی


احتشام بشیر September 06, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

وزیراعلی خیبر پختونخوا کے نام پر نوکری کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورنے والے نوسرباز کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پیسے لیکر نوکری کا جھانسا دینے والے فراڈیے کی شناخت محمد جمیل ولد عزیز اللہ کے نام سے ہوئی جس نے وزیراعلیٰ کے نام پر نوکری کا جھانسا دیکر بہت سارے لوگوں سے پیسے بٹورے اور پھر انہیں آسرے دیتا رہا۔

شہری کی شکایت پر پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے فراڈیے کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کاروائی کی جائیگی.

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں تمام افراد کو سختی سے متنبہ کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں وزیراعلی یا صوبائی حکومت کا نام استعمال کرنے والوں تمام نوسربازوں کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں