خیبر پختونخوا میں گرڈ اشٹیشنوں پر حملے کرنے والوں کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

ملوث افراد کیخلاف بلا خوف ایف آئی آرز درج کرائی جائیں، پاور ڈویژن کی پیسکو کو ہدایت


Zaigham Naqvi September 05, 2024
فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا میں گرڈ اسٹیشنوں پر حملوں کے واقعات پر پاور ڈویژن نے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ وہ گرڈ اسٹیشنز پر حملوں اور قبضہ کا معاملہ وزرات داخلہ کے ساتھ اٹھائے گی، حملہ کرنے والوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کی جائیں گی اور ملوث افراد کو پرنٹ میڈیا پر بھی بے نقاب کیا جائے گا۔

پاور ڈویژن نے پیسکو کے چیئرمن بورڈ کو ارسال مراسلے میں مزید کہا ہے کہ گرڈ اسٹیشنز پر حملے کرنے والوں کے خلاف بلا خوف ایف آئی آر کٹوائی جائے، اگر مقامی پولیس کارروائی سے کتراتی ہے تو پیسکو عملہ سیشن جج کے پاس جائے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ اگر پولیس اور سیشن جج ایف آئی آر کے معاملے حل نہ کریں تو تو پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے، پشاور ہائی کورٹ سے تجربہ کار قانونی مشیر کے ذریعے حل طلب کیا جائے۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پشاور کے ایم پی اے اور درگئی کے تحصیل ناظم کے واقعے پر بھی کارروائی ہوگی، پیسکو کے گرڈز اور دیگر تنصیبات کی حفاظت کیلئے فرنٹیئر کانسٹبلری کی خدمات لی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔