راولپنڈی میں سرکاری اسکول کے پرنسپل کا طالبعلم پر تشدد کندھے کی ہڈی توڑ دی

طالب علم نے بتایا کہ استاد نے گھر والوں کو بتانے سے منع کیا اور ڈرایا تھا


Saleh Mughal September 03, 2024
فوٹو- فائل

راولپنڈی کے علاقے روات گوڑھا راجگان میں سرکاری اسکول کے پرنسپل نے نویں جماعت کے طالبعلم پر تشدد کرکے طالبعلم کے کندھے کی ہڈی توڑ دی، والدین نے معلوم ہونے پر سکول پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقدمہ تھانہ روات میں متاثرہ طالبعلم 17 سالہ حیدر علی کے والد علی محمد کی مدعیت میں درج کیا گیا مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ بیٹا حیدر علی گورنمنٹ ہائی اسکول گوڑھا راجگان میں نویں جماعت کا طالبعلم ہے۔

22 اگست کوبیٹا سکول گیا اور واپس گھر آیا تو کہا کہ طبعیت ٹھیک نہیں ہے دوسرے دن اسکول نہیں گیا والدہ کے پوچھنے پر تو بیٹے نے بتایا واش روم میں گر گیا تھا۔

بیٹے کو علاج معالجہ کے لیے بی بی ایچ ہسپتال لےجاتے ہوئے راستے میں بے ہوش ہو گیا ڈاکٹروں نے ا یکسرے کے بعد بتایا دائیں کندھے کی ہڈی میں فریکچر ہے۔

چھوٹے بیٹے طیب کوباہر کھیلتے ہوئے لڑکوں نے بتایا کہ اسکول پرنسپل فیصل نے لاتوں اور مکوں سے بیٹے کو مارا تھا اہلیہ کے پوچھنے پر بیٹے نے بتایا سر نے تشدد کیا جس سے ٹیبل پر گرا،کندھے اور جسم پر چوٹیں آئی تھیں۔

بیٹے نے بتایا استاد نے گھر والوں کو بتانے سے منع کیا اور ڈرایا تھا پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرکے پرنسپل کو شامل تفتیش کیا جارہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان تمام طالبعلموں کو بطور گواہ طلب کیا ہے جن کے سامنے طالب علم پر تشدد کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |