کھلاڑیوں نے مثبت سوچا اور پلان کے مطابق کھیلے ہیڈ کوچ بنگلادیش

بنگلا دیش مضبوط ٹیسٹ ٹیم ہے، چندیکا ہتھروسنگھے


Sports Reporter August 29, 2024
بنگلا دیش ٹیم کا مورال ہائی ہے، ہیڈ کوچ:فوٹو:فائل

بنگلا دیش کے ہیڈ کوچ چندیکا ہتھروسنگھے نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کے کھلاڑیوں نے مثبت سوچا اور پلان کے مطابق کھیلے۔

ہیڈ کوچ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم چندیکا ہتھروسنگھے نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے محنت کی ہے۔ کھلاڑیوں نے مثبت سوچا اور پلان کے مطابق کھیلے۔

بنگلا دیش کے ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نے گھاس والی پچ پر ماضی میں اچھی پرفارمنس دی ہے۔ بنگلا دیش مضبوط ٹیسٹ ٹیم ہے اور اس کے ٹیسٹ اسکواڈ کا مورال ہائی ہے۔ دوسرے ٹیسٹ کے لیے موسم پہلے ٹیسٹ کی نسبت مختلف لگ رہا ہے۔ پچ نہیں دیکھی صبح پچ دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں