شاہین آفریدی کا بیٹا نانا کے گھر پہنچ گیا ویڈیو وائرل

شاہد آفریدی اپنے نواسے کو گود میں لےکر گھر میں داخل ہوتے دکھائی دیے


Zubair Nazeer Khan August 27, 2024
فوٹو: ویڈیو گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کا نوزائیدہ بیٹا عالیار اپنے نانا سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے گھر پہنچ گیا۔

بوم بوم آفریدی کی سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں وہ اپنے نواسے کو گود میں لےکر گھر میں داخل ہوتے دکھائی دیے، اس موقع پر گھر کو خصوصی طور پر سجایا گیا تھا، ننھی خالہ نے اپنے بھانجے کا استقبال کیا۔

شاہد آفریدی نے اپنے نومولود نواسے کے لیے نیک خواہشات اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ بچے کو صراط مستقیم پر چلائے۔

مزید پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی کا نومولود بیٹے کی تصویر کیساتھ پہلا بیان؛ نام بھی بتادیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز 47 سالہ شاہد خان آفریدی نے خود کو دنیا کا کم عمر ترین کرکٹر نانا بننے پر مبارک باد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

شاہد آفریدی یکم مارچ 1977 کو پیدا ہوئے تھے، 6 اپریل 2000 کو پیدا ہونے والے ان کے 24 سالہ شاہین آفریدی اور انشا آفریدی 3 فروری 2023 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں