حکومت پنجاب کا بجلی کے گھریلو صارفین کے لئے14روپے فی یونٹ کا ریلیف

201 سے 500 یونٹس استعمال کرنے والے گھریلو ٹیرف کے حامل صارفین کو 14 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا


Amir Ilyas Rana August 26, 2024
فوٹو- فائل

 

حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے ایسے گھریلو صارفین جن کے ماہ اگست کے بجلی کے استعمال شدہ یونٹس 201 تا 500 تک ہیں ان کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف دے دیا گیا ہے۔

ترجمان آئیسکو کی جاری پریس ریلیز کے مطابق بیچ نمبر1تا5کے گھریلو ٹیرف کے حامل ایسے صارفین جنہوں نے اپنے بجلی بلز جمع کروا دیے ہیں ان کی ادا کردہ زائد رقم ستمبر کے بلوں میں ایڈجسٹ کر دی جائے گی.

اس کے علاوہ بیچ نمبر1سے5تک کے ایسے صارفین جنہوں نے ماہ اگست کے بل جمع نہیں کروائے ترمیم شدہ بجلی کا بل14روپے فی یونٹ ریلیف کے ساتھ انہیں گھروں پر تر سیل کر دیے جائیں گے

بیچ نمبر6تا15کے صارفین کے بجلی بلز پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ریلیف کے مطابق پرنٹ کیے جا رہے ہیں اور معزز صارفین کو گھروں پر ترسیل کر دیے جائیں گے۔

ترجمان آئیسکو کا مزید کہنا تھا کہ معزز صارفین کی آسانی کے لئے بجلی بلز کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں بھی توسیع کر دی گئی ہے جنہیں جلد ہی آئیسکو کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |