لاہور چڑیا گھر کی جھیل میں ڈینگی کِلر مچھلیاں چھوڑ دی گئیں

مچھلیوں کی وجہ سے جھیل کے پانی پر پیدا ہونیوالی سبزکائی اور مچھروں کا خاتمہ ہوگا، ڈائریکٹر چڑیا گھر


آصف محمود August 26, 2024
فوٹو: ایکسپریس نیوز

چڑیا گھر کی جھیل سے ڈینگی مچھر اوراس کے لاروے کو ختم کرنے کے لیے سینکڑوں ڈینگی کلر مچھلیاں چھوڑ دی گئی۔

لاہورچڑیاگھر کے ڈائریکٹر زاہداقبال شیخ نے چڑیاگھر کے دیگراسٹاف کے ہمراہ تلاپیا اور دیگر مچھلیوں کا سیڈ جھیل میں چھوڑا۔

ڈائریکٹر چڑیاگھر نے بتایا کہ مچھلیوں کی وجہ سے جھیل کے پانی پر پیدا ہونیوالی سبزکائی اور مچھروں کا خاتمہ ہوگا، انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹرفشریز جنوبی پنجاب نے مختلف اقسام کی مچھلیاں فراہم کی ہیں جو جھیل میں چھوڑی گئی ہیں۔

زاہد اقبال شیخ نے کہا کہ پانی سے سبزکائی اورڈینگی مچھرکو ختم کرنے کا یہ قدرتی طریقہ ہے کیونکہ مچھلیاں سبزکائی اور اورمچھر کو بطور خوراک استعمال کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان مچھلیوں کی وجہ سے نہ صرف چڑیاگھر کی جھیل سے ڈینگی مچھرکا خاتمہ ہوگا بلکہ پانی میں تیرتی مچھلیاں سیاحوں کی دلچسپی کا سبب بھی بنیں گی، چڑیاگھر کے فوارے اورآبشار میں بھی مچھلیاں چھوڑی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں