شراب پی کر گل غپاڑہ کرنے والا پولیس ملازم گرفتار

پولیس ملازم شراب پی کر ڈیوس روڈ کے ایک نجی ہوٹل میں گل غپاڑہ کر رہا تھا


نعمان شیخ August 25, 2024
فوٹو- فائل

ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے 15 کی کال پر نوٹس لیتے ہوئے شراب پی کر گل غپاڑہ کرنے والے پولیس ملازم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ ریس کورس کی پولیس نے ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر ضیاء کو انویسٹیگیشن ہیڈ کوارٹرز میں بند کر دیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس ملازم شراب پی کر ڈیوس روڈ کے ایک نجی ہوٹل میں گل غپاڑہ کر رہا تھا جسے 15 کی کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی سول لائن کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں