پنڈی ٹیسٹ میں شائقین بے حال سارا دن سایہ ڈھونڈتے رہے

پی سی بی نے چوتھے اور پانچویں روز شائقین کو فری انٹری دینے کا اعلان کیا تھا


Sports Reporter August 24, 2024
فوٹو: کرک انفو

پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں شائقین بیٹھنے کیلئے سایہ دار جگہ تلاش کرتے رہے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے چوتھے اور پانچویں روز شائقین کی انٹری کو فری کردیا گیا تھا لیکن سخت سیکورٹی اور شدید گرمی کی وجہ سے شائقین کرکٹ سارا دن گراؤنڈ میں سایہ تلاش کرتے رہے۔

پنڈی بوائز نے اپنے من پسند پاکستانی اور بنگالی کھلاڑیوں کو دل کھول کرداد دی، جب شاہین شاہ گراؤنڈ میں آئے تو منچلے نوجوانوں نے شاہین شاہ مبارک شاہ مبارک کے فلک شگاف نعرے لگائے اور پشتو زبان میں شائقین مبارک شاہ مبارک کہتے رہے۔

مزید پڑھیں: پہلے ٹیسٹ کے بقیہ دو دنوں کیلیے شائقین کا داخلہ مفت کر دیا گیا

شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ پنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، میچز کے دوران میٹرو بس سروس کو بند کردیا جاتا ہے اور سیکورٹی کے نام پر ہر جگہ ناکے لگا دیے جاتے ہیں جس سے میچ کو دیکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شائقین کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ میں شامیانے لگائے جائیں اور بڑی اسکرین کے ذریعے میچ دیکھایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں