کراچی میں بجلی مزید مہنگی ہونے پر سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال بھڑک اٹھے

کراچی میں نرخ میں اضافہ اور دوسرے صوبوں میں بجلی کی قیمت کم کرکے تعصب کو ہوا دی گئی ہے، فیصل اقبال


Sports Reporter August 23, 2024
فوٹو: فائل

شہرقائد کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کی خبر پر سابق ٹیسٹ کرکٹر نے فیصل اقبال نے کہا ہے کہ عروس البلاد میں بجلی مہنگی اور دوسرے صوبوں میں سستی کرکے تعصب کو ہوا دی گئی ہے۔

کراچی میں بجلی کے نرخوں میں اضافے کی خبر پر سابق ٹیسٹ کرکٹر بھڑک اٹھے، دنیائے کرکٹ کے عظیم بیٹسمین اور سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میاں داد کے بھانجے فیصل اقبال نے سوشل میڈیا پرشہر قائد میں بجلی کے نرخ مہنگے کردینے پر سخت غصہ کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے 26 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے فیصل اقبال نے بھرپور تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کراچی میں نرخ میں اضافہ اور دوسرے صوبوں میں بجلی کی قیمت کم کرکے تعصب کو ہوا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کے لیے بجلی 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے جبکہ یہ وصولیاں اکتوبر اور نومبرکے ماہانہ بلوں میں کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں