شروع میں وکٹ مشکل تھی پارٹنر شپ بننے پر بہتری ہوئی صائم ایوب

کوشش ہوگی پاکستان ٹیم کو 200 یا کچھ زیادہ رنز پر آؤٹ کرلیں، حسن محمود


Saleh Mughal August 21, 2024
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ شروع میں وکٹ مشکل تھی پارٹنر شپ بننے پر بہتری ہوئی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے صائم ایوب کا کہنا تھا کہ کوشش تھی کہ مزید اسکور کیے جائیں لیکن بعض اوقات ہر چیز ممکن نہیں ہوتی، کوشش تھی پارٹنر شپ کو طویل کیا جائے۔

صائم ایوب نے کہا کہ ٹیم میں سب کے ساتھ کوآرڈینشن ہے، کوشش ہوتی بال کو دیکھوں اور بہتر کھیلوں، کنڈیشن کے حساب سے بھی چلنا پڑتا ہے مارجن ملتا ہے تو کوشش کرتا ہون اس میں حصہ ڈالوں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ پاکستان نے پہلے دن 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنالیے

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش نے بہت اچھی باؤلنگ کی شروع میں موقع نہیں ملا پھر ہم نے کم بیک کیا، راولپنڈی کی وکٹ گزشتہ میچوں کے مقابلے میں بہت مختلف تھی۔

بنگلہ دیشی ٹیم کے کھلاڑی حسن محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہوگی کہ پاکستان ٹیم کو دو سو یا کچھ زیادہ رنز پر آؤٹ کرلیں لیکن یہ وکٹ کی صورتحال پر منحصر ہے۔

مزید پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ: شان مسعود امپائر کے متنازع فیصلے کا شکار

انکا کہنا تھا کہ فلیڈر اور ٹیم کا رسپانس بہت اثر انداز ہوتا ہے اور خوشی ہے کہ ٹیم نے اچھا پرفارم کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |